حکومت اور اپوزیشن دونوں ہائبرڈ نظام کا حصہ ہیں، اصغر اچکزئی

حب (آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ کفر کے ساتھ تو معاشرہ چل سکتا ہے لیکن ظلم کے ساتھ نہیں۔ جن معاشروں میں رول آف لا موجود نہ ہو وہ کبھی بھی ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتے بدقسمتی سے ملک میں قیامِ پاکستان کے پہلے دن سے ہی قانون سے ماورا اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ 21 اگست 1947 کو ملک بننے کے صرف ایک ہفتے بعد خدائی خدمت گاروں کی دو تہائی اکثریت سے منتخب جمہوری حکومت کو غیر جمہوری قوتوں نے برطرف کر دیا فارم 47 کا سلسلہ در حقیقت 1947 سے ہی شروع ہو چکا تھا نیلام شدہ پارلیمان کی سب سے بڑی مثال آج حلقہ حب میں براجمان فارم 47 کی پیداوار نام نہاد نمائندے کی صورت میں دیکھی جا سکتی ہے اور کم و بیش یہی صورتحال پورے ملک میں موجود ہے تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہو رہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن دونوں ہائبرڈ نظام کا حصہ ہیں عدالتی احکامات کو مسلسل نظرانداز عدالتوں کے فیصلوں کے باوجود سیاسی قیادت اور کارکنان غیر آئینی طور پر گرفتار ہیں شیڈول فورتھ اور جبری گمشدگیاں ایک ہارڈ اسٹیٹ کی واضح علامت ہیں بلوچستان اور پشتونخوا میں مسلط کی گئی مصنوعی دہشت گردی دراصل وسائل کی لوٹ مار کے لیے ہے ہمارے قدرتی وسائل کو بے دریغ نیلام کیا جا رہا ہے جبکہ آج ملازمین بھی حکومتی جبر و استبداد کا شکار ہیں ان تمام عوامل کے باعث ریاستی نظام شدید تنا کا شکار ہو چکا ہے موجودہ حالات میں مقننہ عدلیہ اور میڈیا دبا میں ہیں جبکہ سیاست اور سیاسی عمل کو دانستہ طور پر بے دست و پا بنایا جا رہا ہے جو کسی بھی جمہوری معاشرے کے لیے نہایت خطرناک رجحان ہے جب ادارے آزاد نہ ہوں اور آئین کی بالادستی کو تسلیم نہ کیا جائے تو ریاستی ستون کمزور اور عوام کا نظام پر اعتماد ختم ہو جاتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن حب کے زیر اہتمام منعقدہ ایک استقبالیہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے زور دیا کہ موجودہ نازک حالات میں وقت کا تقاضا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں اور وکلا برادری ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے جمہوریت کی بحالی جمہور کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی کے لیے متحد ہو کر آواز بلند کریں انہوں نے کہا کہ وکلا نے ہمیشہ آمریت کے خلاف اور جمہوری اقدار کے تحفظ میں تاریخی کردار ادا کیا ہے اور آج ایک بار پھر ان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے اس موقع پر حب بار ایسوسی ایشن کےصدر اقبال جاموٹ ایڈووکیٹ سینئر ایڈووکیٹ و سابق صوبائی محتسب نذر بلوچ ایڈووکیٹ عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر لالا منان افغان اکرام اللہ بلوچ ایڈووکیٹ عبدالصمد گدور ایڈووکیٹ اور شاہ زیب بلوچ ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کرتےہوئےکہا کہ وکلا آئین قانون اور عدلیہ کی آزادی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے اور جمہوری نظام کے استحکام کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گےتقریب میں عوامی نیشنل پارٹی کےصوبائی نائب صدر جمال الدین رشیا جنرل سیکرٹری ولید خان کاسی شاہ محمد علیزئی عبدالواحد درانی عبید خان مشوانی سمیت حب بار ایسوسی ایشن کے ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی بعد ازاں عوامی نیشنل پارٹی کے وفد نے 8۔ اگست کے شہید وکلا کی یادگار پر حاضری دی۔ اس موقع پر اصغر خان اچکزئی نے کہا کہ شہید وکلا کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی اور ان کی جدوجہد آئین، قانون اور انصاف کے لیے ہمیشہ مشعلِ راہ رہے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں