نصیرآباد میں غیر ت کے نام پر قتل کے دو مختلف واقعات میں چار افراد کو قتل کردیا گیا، پولیس

نصیر آباد( آئی این پی )نصیرآباد میں سیاہ کاری کے دو مختلف واقعات میں چار افراد کو قتل کردیا گیا ملزمان فرار دنوں واقعات میں دو خواتین اور دو مردشامل ہیں پہلا واقعہ منجھو شوری پولیس تھانہ کی حدود گوٹھ روپا میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے مبینہ غیرت کے نام پر اپنی بہن سونی اور اس کے مبینہ آشنا علی جان کو فائرنگ کرکے قتل کر دیااطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لے کر ضروری قانونی کارروائی شروع کر دی دوسرا واقعہ باباکوٹ کے علاقے فتح آباد میں پیش آیاجہاں ایک شخص نے اپنی بیوی مسماة (ب)اور اس کے مبینہ آشنا محمد رفیق کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا واقعے کے بعد ملزم فرار ہوگیاپولیس کے مطابق دونوں واقعات میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے