پنجگور میں میں آٹے کا بحران شدتِ اختیار کر گیا، ضلع میں گندم ناپید ہوگئی

پنجگور(نمائندہ انتخاب) پنجگور میں میں آٹے کا بحران شدتِ اختیار کر گیا ہے گندم ناپید ہو گیا ہے فلور ملز اور چکیاں بند ہوگئے تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پنجگور میں آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے جبکہ گندم سرکاری سطح پر دستیاب نہیں 40 کلو گرام والے بوری آٹے کی قمیت 5800 سے 6000 تک پیچ گیا ہے جبکہ 20 کلو گرام آٹے کی بوری 2900 تک پہنچ گیا ہے پنجگور میں سرکاری سطح پر گندم دستیاب نہ ہونے سے مقامی فلور ملز اور چکیاں بند ہوگئے ہیں تاجر کوئیٹہ سے آٹے منگوا رہے ہیں مگر روزانہ کے حساب سے قیمتیں بڑھ رہے ہیں ضلعی سطح پر آٹے اور چینی کے کو ریٹ مقرر کئے گئے تھے ان پر تاحال ایک فیصد بھی عمل درآمد نہیں ہورہا ھے شہریوں نے حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ پنجگور میں نرخ نامے پر عمل درآمد کرایا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے