بلوچستان، حملے ناکام بنا دیے جلد تفصیلات سامنے لائیں گے، شاہد رند
معاون خصوصی وزیراعلی بلوچستان شاہد رند نے ایکس پر ایک جاری بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ دو روز میں بلوچستان میں مختلف مقامات پر 70 سے زائد دہشت گردوں کے مارے جانے کے بعد بلوچستان میں چند مقامات پر دہشت گردوں نے حملے کی کوشش کی ہے جس کو پولیس اور ایف سی نے بروقت کاروائی کر کے ناکام بنا دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ اس وقت بھاگنے والے دہشت گردوں کا پیچھا جاری ہے اور مزید تفصیلات بہت جلد سامنے لائی جائیں گی۔
Load/Hide Comments


