بلوچستان میں ریاست کی رٹ ختم ہوگئی، حکومت اپنی ناکامی تسلیم کرتے ہوئے مستعفی ہوجائے، حافظ حمد اللہ
کوئٹہ (آن لائن) جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنما وسابق سینیٹر مولاناحافظ حمداللہ نے کہاہے کہ کوئٹہ اور بلوچستان میں حکومت کس کی ہے؟دو دن پہلے وزیر اعلیٰ نے زوردار دعویٰ کیا ہے کہ کوئٹہ بلوچستان کنٹرول میں ہیں آج پورا بلوچستان میں خصوصا ًکوئٹہ سمیت کہیں بھی حکومتی رٹ دکھائی نہیں دے رہی، کوئٹہ سمیت بلوچستان کے کئی اضلاع ہفتہ کی صبح سے کئی گھنٹے غیر ریاستی مسلح گروپوں کے حصار میں رہے مگر حکومت اور سیکورٹی فورسز کہیں بھی نظر نہیں آئیں، لہٰذا بلوچستان پر مصنوعی سیاسی لوگوں کی برائے نام حکومت مسلط کی گئی ہے عوام کے جان،مال،عزت اور آبرو غیرمحفوظ ہے لہٰذا حکومت اپنی ناکامی کو تسلیم کرتے ہوئے مستعفی ہوجائے موجودہ جعلی حکومت اور اسمبلی عوام پر بوجھ بن چکی ہے بلوچستان میں بدامنی اور فساد کی جڑ موجودہ حکومت اور اس کی منفی پالیسیاں اور فیصلے ہیںجو بھی نقصان بلوچستان میں ہوگا ذمہ دار نااہل اور بے اختیار حکومت ہے اور رہے گی۔


