چند اور سرفراز بگٹی ہوتے تو ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ ہو جاتا، محسن نقوی 

ویب ڈیسک: وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے سی ایم ایچ کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے ہمراہ زخمیوں کی عیادت کی اور اس کے بعد ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان بہت بہادر ہیں کہ اس صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں ملک میں چند سرفراز بگٹی اور ہوتے تو دہشت گردی دنوں میں ختم ہوجاتی۔دہشت گردوں نے پلان کرکے حملہ کیا۔ایف سی، فوج اور پولیس نے جس طرح ریسپانس دیا داستان ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا پولیس اور سکیورٹی فورسز نے بہترین ردعمل دیا،وزیرداخلہ کو مشکورہوں تمام مصروفیات چھوڑکربلوچستان پہنچے۔وزیرداخلہ نے اعلیٰ سطح کے سکیورٹی اجلاس کی صدارت کی۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ گوادر میں بلوچ فیملی کی عورتوں اور بچوں کو بے دردی سے قتل کیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں