پاکستان، ایران اور افغانستان کو توڑ کر آزاد بلوچستان بنانا ناممکن ہے، حامد میر
سینئر صحافی اور تجزیہ کار حامد میر نے اپنے ایکس اکاﺅنٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اسرائیل کی بلوچستان میں مداخلت کا بھانڈا تو ٹائمز آف اسرائیل نے ہی پھوڑ دیا اور انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل بلوچستان میں بدامنی پھیلا کر وہاں سے ایران میں گڑبڑ پھیلانا چاہتا ہے بلوچ علیحدگی پسندوں کو اب چھوٹے ڈرون بھی فراہم کئے جا رہے ہیں، بلوچستان کے حقوق کے لئے آئین کے اندر رہ کر پرامن جدوجہد کرنا بالکل جائز ہے لیکن حقوق کے نام پر عورتوں اور بچوں کو قتل کرنا دہشت گردی ہے، پاکستان، ایران اور افغانستان کو توڑ کر آزاد بلوچستان بنانا ناممکن ہے بنگلا دیش سے سبق سیکھیں بھارت نے 1971 میں انکی مدد کی لیکن آج دونوں دشمن ہیں
Load/Hide Comments


