دارالحکومت سمیت بلوچستان کے شمالی اور دیگر علاقوں میں شدید موسلادار بارش، کوئٹہ کی سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگی
کوئٹہ (آن لائن) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی اور دیگر علاقوں میں شدید موسلادار بارش کے باعث کوئٹہ کی سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگی کوئٹہ اور بلوچستان کے دیگر علاقوں میں نشیبی علاقے زیر آب گئے اور ندی نالوں میں طغیانی آنے سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا بارش اور تیز ہواﺅں کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا یاد رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے 9 اپریل تک تیز ہواﺅں ، آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیشنگوئی کی گئی ہے جبکہ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارتی کی جانب سے جاری کئے گئے الرٹ میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ بارش کے دوران نشیبی علاقوں سے دور رہیں۔ پیر کی شام قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میںآسمانی بجلی گرنے سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں ڈھاڈر، سبی، بولان، پشین، قلعہ عبداللہ، خانوزئی سمیت دیگر علاقوں میں بارش ہوئی ہیں جبکہ قلعہ سیف اللہ بارش اور ژالہ باری سے فصلوں اور باغات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔


