قلعہ عبداللہ میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں بحق، ایک شخص زخمی
کوئٹہ(این این آئی)قلعہ عبداللہ میں آسمانی بجلی گرنے سے 2افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا لیویز کے مطابق پیر کو قلعہ عبداللہ کے علاقے نورک سلیمان خیل لوئی کلی میں گھر پرآسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں دو افراد بشیر احمد اور زبیر احمد ہلاک ہوگئے جبکہ محمد شفیع جھلس کرزخمی ہوگیا لیویز نے نعشوں اورزخمی کو فوری طور پرہسپتال منتقل کردیا جہاں نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئیں۔
Load/Hide Comments


