بی ایل اے ایک ایسا فتنہ ہے جو معصوم شہریوں اور مزدوروں کو نشانہ بناتا ہے، انتشار پھیلانے والوں کو فیصلہ کن جواب دیا جائیگا، سرفراز بگٹی`

کوئٹہ (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ یہ آپریشن بلوچستان میں خونریزی اور انتشار پھیلانے والوں کے لیے واضح پیغام ہے، بی ایل اے ایک فتنہ ہے، ایسا فتنہ جو معصوم شہریوں اور مزدوروں کو نشانہ بناتا ہے اور ہندوستان کے ایماءپر پاکستان کی ترقی کی راستے میں حائل ہے۔ پاکستان اپنی وحدت، ترقی اور عوام کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ فتنہ انگیزی کی ہر کوشش کا مو¿ثر اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ ریاست مضبوط، قوم متحد ہے اور پاکستان کے خلاف اٹھنے والا ہر ہاتھ قانون کے مطابق اور پوری طاقت سے نہ صرف روکا جائے گا بلکہ ہمیشہ کے لئے توڑ دیا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے