ٹرمپ کو قتل کرنے کی کوشش کرنیوالے ملزم کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کی ایک عدالت نے ستمبر 2024ءمیں امریکی ریاست فلوریڈا کے گولف کورس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کی کوشش کرنے کے الزام میں گرفتار ریان روتھ کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے، 59 سالہ روتھ کو ویسٹ پام بیچ کے ٹرمپ انٹرنیشنل گالف کلب میں ڈونلڈ ٹرمپ کو مارنے کی کوشش کا مرتکب پایا گیا تھا، حملے کی کوشش کے وقت ڈونلڈ ٹرمپ صدارتی امیدوار تھے، یاد رہے کہ امریکی خفیہ سروس کے ایک ایجنٹ کو جھاڑیوں سے ایک رائفل کی بیرل دکھائی دی تھی جس کے بعد اس نے روتھ پر فائرنگ کی تاہم روتھ اس وقت موقع سے فرار ہو گئے۔ بعد ازاں انہیں قریب ہی ایک مقام سے گرفتار کر لیا گیا تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں