اسلام آباد، ترلائی میں نماز جمعہ کے دوران دھماکہ، 10 سے زائد افراد جاں بحق، متعدد زخمی ہوگئے، پولیس حکام

اسلام آباد، ترلائی میں نماز جمعہ کے دوران دھماکہ، 10 سے زائد افراد جاں بحق، متعدد زخمی ہوگئے، پولیس حکام
اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں نماز جمعہ کے دوران دھماکہ، دس سے زائد افراد جاں بحق، متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، پولیس ذرائع کے مطابق ترلائی کی امام بارگاہ میں نماز جمعہ کے دوران خودکش حملہ آور نے مسجد میں داخل ہونے کی کوشش کی، جسے وہاں موجود افراد نے روکا جس پر اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، دھماکے کے بعد پولیس، ریسکیو ٹیمیں، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور بم اسکواڈ کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو پمز اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ آئی جی اسلام آباد کی ہدایت پر شہر بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے