نقل کی روک تھام کے فیصلے پر سختی سے عملدرآمد ہوگا، بلوچستان کو تعلیم سمیت ہر سطح پر بدعنوانی سے پاک کریں گے، سرفراز بگٹی
کوئٹہ (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان بھر میں 10 فروری سے میٹرک بورڈ کے امتحانات شروع ہوررہے ہیں، نقل کیخلاف کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی، نقل کی روک تھام کے فیصلے پر سختی سے عمل درآمد ہوگا، نقل کے خاتمے کیلئے پولیس، ڈپٹی کمشنرز اور محکمہ تعلیم مشترکہ طور پر کام کریں گے، صوبائی حکومت کا عزم ہے کہ بلوچستان کو تعلیم سمیت ہر سطح پر بدعنوانی سے پاک کیا جائے
Load/Hide Comments


