موسیٰ خیل کے علاقے سے تین افراد کی مسخ شدہ لاشیں برآمد، ضلعی حکام
کوٹہ (ویب ڈیسک) لورالائی ڈویژن کے ضلع موسیٰ خیل کے علاقے راڑہ شم سے تین نامعلوم افراد کی مسخ شدہ لاشیں برآمد، لاشیں ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز اور انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے، ابتدائی تحقیقات کے بعد دو لاشوں کی شناخت کر لی گئی، شناخت ہونے والوں میں فرید ولد انور جان ساکن دکی کلی سفر علی بلوچ اور مجیب الرحمن ولد خیرمحمد ساکن لورالائی کلی زنگیوال کدیزئی شامل ہیں جبکہ تیسری لاش کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی، تینوں لاشیں شدید مسخ شدہ حالت میں پائی گئیں، لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی
Load/Hide Comments


