اپوزیشن اتحاد کی کال پر بلوچستان میں پہیہ جام اور شٹر ڈاﺅن، کئی مقامات پر مرکزی شاہراہیں، انٹر نیٹ سروس بند

کوئٹہ (ویب ڈیسک) اپوزیشن اتحاد کی کال پر بلوچستان کے متعدد اضلاع میں پہیہ جام اور شٹر ڈاﺅن ہڑتال کی گئی، کئی شہروں میں کہیں مکمل اور کہیں جزوی ہڑتال رہی اور کاروباری مراکز اور ٹرانسپورٹ بند رہی، آج ہڑتال کی جارہی ہے، کوئٹہ سمیت کئی شہروں میں کہیں مکمل کہیں جزوی ہڑتال ہے، کئی جگہوں پر بین الصوبائی شاہراہیں بند ہیں جبکہ شہروں میں سڑکوں پر بھی ٹریفک کم اور بازار بند رہے، کوئٹہ اور اندرون صوبہ موبائیل انٹرنیٹ ایک بار پھر بند کردی گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے