اسلام آباد میں امام بارگاہ پر خودکش دھماکا اندوہناک سانحہ ہے، بے گناہ نمازیوں کا خون ہم سب پر قرض ہے، کاشف حیدری

کوئٹہ/اسلام آباد (ویب ڈیسک) مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کے ترجمان کاشف حیدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں امام بارگاہ پر ہونے والا خودکش دھماکا نہایت افسوسناک، اندوہناک اور انسانیت کے خلاف کھلی جارحیت ہے جس نے ہر باشعور انسان کو رنجیدہ کر دیا ہے، عبادت گاہ کو نشانہ بنانا انتہائی قابلِ مذمت اور بزدلانہ اقدام ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے سانحات معاشرے کے اجتماعی ضمیر کو جھنجھوڑ دیتے ہیں اور ہمیں اس بات کا احساس دلاتے ہیں کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جانا چاہیے، بے گناہ نمازیوں کا خون ہم سب پر قرض ہے اور اس سانحے میں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے تاجر برادری دل کی گہرائیوں سے دعاگو ہے۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم متاثرہ خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور انہیں یقین دلاتے ہیں کہ وہ اپنے غم میں اکیلے نہیں، پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے دکھ کو اپنا دکھ سمجھتی ہے۔ کاشف حیدری نے مطالبہ کیا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس واقعے کی جامع، شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کو یقینی بناتے ہوئے ملوث عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو فوری طور پر قانون کے کٹہرے میں لائیں تاکہ آئندہ کسی کو شہریوں کے جان و مال اور مذہبی مقامات کو نشانہ بنانے کی جرات نہ ہو، انہوں نے مزید کہا کہ امن و امان کے قیام، عوام کے تحفظ اور مذہبی مقامات کی مو¿ثر سیکورٹی کے لیے ٹھوس اور عملی اقدامات کیے جائیں اور ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دے کر انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے