بلوچستان میں امن، استحکام اور خوشحالی دیکھنا چاہتے ہیں، درپیش چیلنجز میں حکومت پنجاب ہر ممکن تعاون کرے گی، مریم نواز

کوئٹہ (صباح نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی چیف منسٹر سیکرٹریٹ کوئٹہ آمد، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی صوبائی کابینہ اور اراکین اسمبلی کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بلوچستان کابینہ اور اتحادی جماعتوں کے اراکین سے ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ بحیثیت وزیر اعلیٰ میرا پہلا دورہ بلوچستان کا ہے، بلوچستان کے عوام کا جذبہ اور پاکستان سے وابستگی قابل ستائش ہے، بلوچستان کو درپیش چیلنجز میں حکومت پنجاب ہر ممکن تعاون کرے گی، ہم بلوچستان کے ساتھ ہیں، دہشت گردی کا خاتمہ قومی یکجہتی سے ممکن ہے،بلوچستان میں امن، استحکام اور خوشحالی دیکھنا چاہتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے