ضلع شیرانی کو ختم کرنے کا تاثر بے بنیاد ہے حکومت نے تاحال ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا، وزیراعلی سرفراز بگٹی
ویب ڈیسک :وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا ڑوب میں قبائلی عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڑوب میں عوام اور قبائلی عمائدین کے پرتپاک استقبال پر شکر گزار ہوں، ضلع شیرانی کو ختم کرنے کا تاثر بے بنیاد ہے حکومت نے تاحال ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ ضلع شیرانی کی حیثیت برقرار ہے عوام کو اعتماد میں لیے بغیر کوئی قدم نہیں اٹھایا جائے گا، شیرانی سے متعلق امور پر مقامی ایم پی اے اور ضلعی انتظامیہ سے دوبارہ نشست ہوگی۔ حکومت انتظامی بہتری اور عوامی سہولت کو مدنظر رکھ کر فیصلے کرتی ہے، بلوچستان کے تمام اضلاع کی متوازن ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
Load/Hide Comments


