ٹرانسپورٹرزبغیر شناختی کارڈ یا پاسپورٹ کے کسی بھی مسافر کو ٹکٹ جاری کرنے سے سختی سے گریز کریں، محکمہ ٹرانسپورٹ
کوئٹہ (آن لائن) محکمہ صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی بلوچستان کے ایک سرکلر کے مطابق تمام ٹرانسپورٹرز(بین الصوبائی اور اندرون صوبہ روٹس) کو اطلاع دی جاتی ہے کہ حکومت بلوچستان وزارت داخلہ اور محکمہ ٹرانسپورٹ کی ہدایات کی روشنی میں تمام ٹرانسپورٹرز جو کہ اندرون صوبہ اور بین الصوبائی روٹس پر اپنی بپلک سروس گاڑیاں جیسا کہ منی بسیں،بسیں کوسٹرز اور کوچز وغیرہ چلاتے ہیں ان کو مطلع کیاجاتا ہے، اس امر کو یقینی بنائیں کہ تمام مسافروں کے موبائل فون نمبرز اور قومی شناختی کارڈ نمبرز قاباعدہ طور پر اپنے ریکارڈ میں درج کریں۔ یہ ریکارڈ کسی بھی وقت محکمہ داخلہ یا محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے طلب کیا جا سکتا ہے۔ مزید برآں بغیر شناختی کارڈ یا پاسپورٹ کے کسی بھی مسافر کو ٹکٹ جاری کرنے سے سختی سے گریز کریں۔لہذا اس بارے میں تمام ٹرانسپورٹرز حضرات کو سخت ہدایت کی جاتی ہے کہ حکام بالا کی ہدایات پر عمل کو یقینی بنائے۔بصورت موٹر وہیکل آرڈیننس 1965 اور موٹر وہیکل رول 1969 کے تحت سخت قانونی کاروائی کی جائے گی جس میں روٹ پرمٹ کی معطلی اور کمپنی کی بندش شامل ہیں اور اس حوالے سے کوئی عذر قابل قبول نہ ہوگا۔


