آل پارٹیز کے رہنماوں، گرینڈالائنس کے نمائندوں کی صوبائی وزیرخزانہ سے ملاقات، ملازمین کے مسائل کو حل کرنے کی حکمت عملی پراتفاق

آل پارٹیز کے رہنماوں ،گرینڈالائنس کے نمائندوں کی صوبائی وزیرخزانہ سے ملاقات ،ملازمین کے مسائل کو حل کرنے کی حکمت عملی پراتفاقکوئٹہ(این این آئی)آل پارٹیز اور گرینڈ الائنس پر مشتمل وفد نے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی،نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر ڈاکٹر اسحاق بلوچ،عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ایم پی اے انجینئر زمرک خان اچکزئی،پشتون خوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی صدر نصراللہ خان زیرے،عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما سردار رشید ناصر،پی ٹی آئی کے رہنما سلام آغا ،ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما عصمت یاری ،نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما عنایت شاہ،گرینڈ الائنس کے آرگنائزر عبدالقدوس کاکڑ،علی اصغر بنگلزئی،این پی کے مرکزی لیبر سیکریٹری داد محمد بلوچ،جی ڈی اے کے نمائندہ آغا زاہد،محمد سعید بوریوال،ڈاکڑ محمد اکرم وردگ،حاجی شفا مینگل،عوامی نیشنل پارٹی کے ثناءاللہ کاکڑ،ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے غلام علی نے صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب احمد نوشیروانی سے مذاکرات کئے گرینڈ الائنس زیر التوا مسائل کے حل کیلئے مثبت پیش رفت اور حکمت عملی طے کی گی۔اجلاس میں طے پایا کہ آئندہ ملاقات وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی کومت کی جانب سے منتخب مجاز کمیٹی آل پارٹیز کانفرنس کے رہنماوں اور گرینڈ الائنس کے نمائندے ان تمام التوا شدہ امور اور ملازمین کے درپیش مسائل کو حال کرنے کو حتمی شکل دیکر حکمت عملی اور لائحہ عمل مرتب کی جائیگی۔آل پارٹیز کے رہنماوں ،گرینڈالائنس کے نمائندوں کی صوبائی وزیرخزانہ سے ملاقات ،ملازمین کے مسائل کو حل کرنے کی حکمت عملی پراتفاق

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے