کوئٹہ میں گرین بس پر مسلح افراد کی فائرنگ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، بس سروس عارضی طور پر معطل کردی گئی، پولیس ذرائع

کوئٹہ (ویب ڈیسک) کوئٹہ میں گرین بس پر نا معلوم افراد کی فائرنگ ، ٹیکسی اسٹینڈ سے سریاب تک گرین لائن سروس معطل کردی گئی، کوئٹہ شہر میں چلنے والی گرین بس سروس کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق سریاب روڈ سائیڈ پر سروس روک دی گئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ ہاکی چوک کے قریب گرین بس پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں بس کو تین گولیاں لگیں، واقعے کے بعد بس کو فوری طور پر ڈپو منتقل کر دیا گیا، پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ فائرنگ کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے