مکران کوسٹل ہائی وے پر دو گاڑیوں کے درمیان تصادم، ایک شخص جاں بحق، 10 افراد زخمی ہوگئے
پسنی (نامہ نگار) مکران کوسٹل ہائی وے پر ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق، 10 افراد زخمی، جمعہ کی شام مکران کوسٹل ہائی وے کے این-10 پسنی اورماڑہ سیکشن پر ملگور کے مقام پر دو کرولا گاڑیوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 10 افراد زخمی ہوگئے، حادثے میں محمد اکبر ولد قادربخش موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، زخمیوں میں بیبگر ولد اکبر، الم بنت قادربخش، نائلہ بنت محمد اکبر، ارم بنت محمد اکبر، نورجان بنت محمد اکبر اور میرال (ساکنان سوراب) شامل ہیں، دوسری گاڑی میں سوار عبدالرﺅف ولد نامعلوم، محمد شہسوار ولد داد محمد، محمد حنیف ولد خدابخش اور سراج ولد شفیق احمد (ساکنان تربت) زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے،ذرائع کے مطابق ایک گاڑی نمبر AAS-992 کراچی سے تربت جا رہی تھی جبکہ دوسری گاڑی نمبر AAV258 کراچی کی جانب رواں دواں تھی کہ ملگور کے مقام پر دونوں کے درمیان تصادم پیش آیا، حادثے کے بعد امدادی ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمیوں کو پاک اومان ہسپتال پسنی منتقل کر دیا گیا


