خاران میں تاجر کی عدم بازیابی کیخلاف شہر میں شٹرڈاون ہڑتال، احتجاجی دھرنا

خاران (نمائند ہ انتخاب)خاران شہر میں امن و امان کی صورتحال خراب،گزشتہ دن تاجر ابوبکر مزارزئی کی اغوائ کاروں کی ہاتھوں اغواءکے بعد خاران شہر بازار میں مکمل شٹرڈون ہڑتال اور تاجر برادری سمیت فیملی کیجانب سے بازار میں احتجاجی دھرنا،جبکہ دوسری جانب فیملی ذرائع کے مطابق مغوی تاجر ابوبکر مزارزئی کو اغواءکاروں کیجانب سے رہا کرنے کی خبر سامنے آرہی ہے،تاہم ہڑتال اور احتجاج ختم کیا گیا رات گئے شاپنگ ایریا میں متعدد دوکانوں کی چھتوں کو چوروں نے سراخ کرکے قیتمی سامان اور نقدی لوٹ لیا آج خاران شہر میں ایک اور واقعہ رپورٹ ہوا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے سیاسی معتبر حاجی عارف نوشیروانی سے انکے ویگو گاڑی اسلحے کے زور پر چھین لیا اور فرار ہوئے ان تمام واقعات کا خاران پولیس مختلف پہلوہوں سے جائزہ اور تحقیقات کررہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں