اسلام آباد، پارلیمنٹ اور کے پی ہاوس میں اپوزیشن احتجاجی دھرناجاری، ریڈ زون آج پھر سیل
ویب ڈیسک : اسلام آباد میں اپوزیشن اتحاد کے احتجاجی دھرنے آج بھی جاری ہیں جب کہ پارلیمنٹ ہاو¿س اور کے پی کے ہاو¿س میں اپوزیشن رہنما کل نمازِ جمعہ کے بعد سے احتجاج کر رہے ہیں۔علامہ راجہ ناصر عباس، محمود اچکزئی اور بیرسٹر گوہر پارلیمنٹ ہاو¿س میں دھرنا دیے بیٹھے ہیں، سہیل آفریدی اور دیگر پی ٹی آئی رہنما کے پی کے ہاو¿س میں دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔دونوں مقامات پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ ہمارا دھرنا جاری ہے اور جاری رہے گا،ہمارا پانی اور کھانا بند کر دیا گیا ہے لیکن ہم ہار نہیں مانیں گے۔اپوزیشن اتحاد کے احتجاجی دھرنوں کا معاملہ، وفاقی پولیس نے ریڈ زون کو پھر سے سیل کردیا۔ریڈزون میں داخلے کیلئے صرف مارگلہ روڈ کو کھلا رکھا گیا ہے، مارگلہ روڈ پر تلاشی لینے کے بعد گاڑیوں کو شاہراہ دستور پر جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔پارلیمنٹ ہاوس اور ڈی چوک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہے، پولیس کی قیدی ویگنیں اور بکتر بند گاڑیاں پارلیمنٹ ہاوس اور کے پی کے ہاوس کے باہر موجود ہیں۔


