پنجگور میں لاشیں ملنے کا سلسلہ بدستور جاری، سی پیک روڑ کے کنار ے سے آج ایک اور لاش برآمد
پنجگور(نمائندہ انتخاب) پنجگور میں لاشیں ملنے کا سلسلہ بدستور جاری پولیس ذرائع کے مطابق آج پھر پنجگور گیس پلانٹ کے قریب سی پیک روڑ کے کنارے ایک اور لاش برآمد جو شناخت کے لیے ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے
یاد رہے کہ کل بھی پنجگور کے علاقے شاپاتاں سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی تھی دونوں لاشوں کی شناخت ہوگیا ہے ایک کی شناخت جنگیاں ولد عبد الرشید سکنہ پروم جبکہ دوسرے کی شناخت سعید ولد مولا داد سکنہ کاٹاگر ی گوارگو کے نام سے ہوگیا ہے اس سلسلے میں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں لواحقین کے حوالے کئے گئے
Load/Hide Comments


