حکومت نے میرے سر کی قیمت 30 لاکھ روپے مقرر کردی، میں زمیندار اور مزدور پیشہ شخص ہوں، میرا نام فہرست سے نکالا جائے، شاہ میر
تربت (بیورو رپورٹ) شاہ میر ولد محمد بخش ساکن نگور ڈنڈار کولواہ کیچ نے کہا کہ سرکار کی جانب سے میرے سر کی قیمت 30 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ میں ایک زمیندار ہوں اپنے علاقے میں موجود ہوں تربت پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں سرکار کی جانب سے انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں غلطی یا غلط فہمی سے میرا نام شامل کیا گیا ہے اور میرے سر کی قیمت مقرر کی گئی ہے جبکہ میں ایک زمیندار اور مزدور پیشہ شخص ہوں میرا کسی بھی قسم کی سرگرمیوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ مجھے سرکار جب بھی اور جہاں چاہے میں جاکر اپنی صفائی پیش کرنے کے لیے تیار ہوں اس لیے سرکار سے اپیل ہے کہ میرا نام بلیک لسٹ سے نکال دے تاکہ میں پرسکون زندگی گزار سکوں۔
Load/Hide Comments


