پاکستان میں رمضان کا چاند نظر آگیا، جمعرات 19 فروری کو پہلا روزہ ہوگا، رویت ہلال کمیٹی
پشاور (ویب ڈیسک) پاکستان کے مختلف شہروں میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، پاکستان میں کل 19 فروری جمعرات کو پہلا روزہ ہوگا، ملک کے مختلف حصوں سے چاند دیکھنے کی شہادتیں موصول ہوئیں، پشاور میں مرکزی رویت ہلام کمیٹی کا اجلاس مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں مرکزی و زونل رویت ہلال کمیٹی پشاورکے ممبران شریک تھے، پشاور کے علاوہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور دیگر صوبائی دارالحکومتوں میں بھی زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے، اجلاس میں ڈی جی وزارت مذہبی امورحافظ عبدالقدوس، سپارکو کے نمائندے شوکت اللہ، محکمہ موسمیات کے نمائندے ڈاکٹرحسن علی بیگ اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے زین العابدین شریک ہوئے، ممبر مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی عتیق اللہ کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو پانچ شہادتیں موصول ہوئی ہیں، شہادتیں اپر دیر سے موصول ہوئی ہیں۔ ضلع مہمند بھی سے 6 شہادتیں زونل رویت ہلال کمیٹی پشاور کو موصول ہوئی ہیں، مفتی عتیق اللہ کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو اب تک 40 شہادتیں موصول ہوئی ہیں


