ڈھاڈر میں سابق پولیس افسر کے گھر پر دستی بم حملہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس ذرائع

بولان (این این آئی) ڈھاڈر میں سابق پولیس افسر کے گھر پر دستی بم حملہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ شب ڈھاڈر میں نامعلوم افراد نے ریٹائرڈ ڈی ایس پی حاجی علی اکبر مگسی کے گھر کے باہر دستی بم حملہ پھینکا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا تاہم واقعہ میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعہ کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ۔مزید کاروائی جاری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں