ڈیرہ مراد جمالی میں دو واقعات، ایک شخص کی نعش برآمد جبکہ گولی لگنے سے نوجوان قتل

ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی) ڈیرہ مراد جمالی کے قریب سے پولیس نے ایک شخص کی نعش قبضے میں لے لی۔ پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے قریب منگولی پولیس نے گزشتہ روزایک شخص کی نعش قبضے میں لیکرہسپتال پہنچاد ی جس ک یفوری شناخت نہ ہوسکی ۔پولیس اور میونسپل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی کے عملے نے کفن و غسل کے بعد نعش کو امانتاً قبرستان میں سپردخاک کردیا۔
دوسرا واقعہ ڈیرہ مراد جمالی کے قریب گولی لگنے سے نوجوان جاں بحق ہو گیا پولیس کے مطابق صدر پولیس تھانہ ڈیرہ مراد جمالی کی حدود اوچ پاور پلانٹ گوٹھ جان محمد جمالی میں گولی لگنے سے نوجوان آفتاب مستوئی موقع پر جاںبحق ہوگیا ۔پولیس نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی اورمزید کارروائی شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں