بلوچستان حکومت نے صوبے کے چار بڑے اہسپتال نیم خود مختار بورڈ کے تحت چلانے کا فیصلہ کرلیا

کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان حکومت نے صوبے کے چار بڑے اہسپتال نیم خود مختار بورڈ کے تحت چلانے کا فیصلہ کرلیاان ہسپتالوں کی کارکردگی کا جائزہ صوبے کے تمام ہسپتالوں کیلئے بورڈ ز بنائے جائیں گے یہ فیصلہ بلوچستان ہیلتھ انسٹی ٹیوشنز ری فام ایکٹ کے تحت کیا گیا۔محکمہ صحت کے نوٹی فیکشن کے مطابق بلوچستان کے چار بڑے ہسپتال سول ہسپتال کوئٹہ ،بولان میڈیکل کمپلیکس ، تربت ٹیچنگ ہسپتال اور لورالائی ٹیچنگ ہسپتال نیم خود مختار بورڈ کے تحت چلائے جائیں گے ،صوبائی سیکرٹری صحت نیم خود مختار بورڈ کے چیئرمین ہوں گے بلوچستان کے چار ہسپتالوں کیلئے نیم خود مختار بورڈ کی تشکیل کے حوالے سے وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے بتایا کہ چاروں ہسپتالوں کی کاررکردگی بہتر بنانے کیلئے انہیں نیم خود مختار بورڈ کے حوالے کیا ہے ایک سال تک ان ہسپتالوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد صوبے کے تمام ہسپتالوں کو بورڈ کے حوالے کریں گے ،نیم خود مختار بورڈ کے حوالے کرنے سے پبلک سروسز میں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں