جنوری کے حملوں میں سیکیورٹی ناکامی نہیں کامیابی تھی، وزیراعلی بلوچستان
ویب ڈیسک: وزیراعلی بلوچستان نے غیر ملکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیرک گولڈ نے ریکو ڈک کان کنی کے منصوبے پربہت بڑی سرمایہ کاری کی ہے اور اس میں ہمارے دوسرے بین الاقوامی شراکت دار ہیں ہم انہیں یقین دہانی کرانا چاہتے ہیں کہ ہمارے پاس اپنے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو تحفظ فراہم کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ ریاست برقرار ہے، حکومت برقرار ہے بلوچستان میں ایک فعال حکومت ہے ایک فعال ریاست ہے۔سرفراز بگٹی نے کہا کہ حکام اس منصوبے کے لیے حفاظتی انتظامات کو نئے سرے سے ترتیب دے رہے ہیں جس میں معدنیات کے حامل علاقوں میں ایک سرشار حفاظتی فورس کا قیام اور سرحدی کنٹرول کو مضبوط بنانا شامل ہے۔
سرفراز بگٹی مزید بتایا کہ جنوری کے حملوں میں سیکیورٹی ناکامی تب ہوتی ہے جب کور ہیڈ کوارٹر پر قبضہ کیا جاتا ہے جب کوئی کوئٹہ کی سب سے بڑی چھاونی پر قبضہ کرلیتا ہے ہیڈ کوارٹر پولیس یا آئی جی ایف سی ہیڈ کوارٹر پر قبضہ کر لیتا ہے تو آپ اسے سیکیورٹی کی ناکامی کہتے ہیں میں کہتا ہوں کہ یہ سیکورٹی فورسز کی کامیابی تھی کہ چند گھنٹوں میں جیسا کہ میں نے آپ کو بتایا نوشکی کے علاوہ سب کچھ واضح ہوگیا تھا


