کیسکو اور سوئی سدرن گیس کمپنی نے بلوچستان میں ماہ رمضان کیلئے شیڈول جاری کردیا

کوئٹہ (این این آئی) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) نے رمضان المبارک کے مہینہ میں بلاتعطل بجلی فراہمی کےلئے مختلف انتظامات کرلئے ہیں۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر کیسکو انجےنئر یوسف شاہ خان کی ہدایت پر کیسکوکے جنرل منیجرزاور چیف انجےنئرکی زیرنگرانی کیسکو ہیڈ کوارٹرز میں پاور ڈسٹری بیوشن سینٹر (پی ڈی سی) میں ریجنل کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے تاکہ رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں سحر، افطار اور تراویح کے اوقات کار میں بجلی کی مسلسل اور صورتحال کو مانیٹر کیا جاسکے۔ رمضان المبارک کے مہینے میں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ شہر میں سحر، افطار اور تراویح کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی جبکہ کوئٹہ شہر سے باہر بھی تمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز کو بھی سحر، افطار اور تراویح کے اوقات میں بلاتعطل بجلی فراہم کی جائے گی۔ تاہم صوبہ میں موجود تمام رورل فیڈروں کو ان کے پرانے شیڈول کے مطابق مختلف اوقات کار میں بجلی فراہم کی جائے گی۔ علاوہ ازیں تمام آپریشن سرکلز میں سپرنٹنڈنگ انجےنئرز کی زیر نگرانی ڈویژن اور سب ڈویژن کی سطح پر صارفین کی شکایات کے ازالہ کےلئے خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں تاکہ بجلی کی تکنیکی خرابی، ٹرانسفارمرز کی بروقت تبدیلی کے علاوہ صارفین کے انفرادی شکایات کا بھی جلد ازجلد ازالے کوکم سے کم وقت میں یقینی بنانا ہے۔ صارفین بجلی بندش یا انفرادی شکایت کےلئے براہ راست 118 پر کال یا اپنے موبائل سے 8118 پر بجلی بل کا حوالہ نمبر لکھ کر بذریعہ میسج (SMS) بھی شکایات درج کرواسکتے ہیں ۔علاوہ ازیں کیسکوکے مرکزی کمپلینٹ سیل (ٹیلی فون نمبر0819201445) یا اپنے متعلقہ سب ڈویژنز کے نمبرز پر شکایات درج کرواسکتے ہیں۔ صارفین کی مزید آسانی کےلئے شکایات کے اندراج اور فوری ازالہ کےلئے بذریعہ واٹس ایپ موبائل نمبر 03198088439 پر بھی بجلی بل کی کاپی منسلک کرکے اپنا ایکٹو موبائل نمبر لکھ کر بھی شکایات درج کرواسکتے ہیں۔ دوسری جانب سوئی سدرن گیس کمپنی نے رمضان المبارک 2026 کے دوران گیس کی فراہمی کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ جاری اعلامیے کے مطابق سحری کے لیے گیس کی فراہمی صبح 3:00 بجے سے صبح 9:00 بجے تک جبکہ افطار کے لیے دوپہر 3:30 بجے سے رات 10:00 بجے تک یقینی بنائی جائے گی۔ کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ صارفین کو رمضان المبارک کے دوران زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے