تحریک انصاف کا احتجاج، ژوب اور لورالائی میں مرکزی سڑکیں بند
کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان میں روڈ بلاک کا سلسلہ شروع، ژوب سلیازہ کے مقام پر انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے نوجوانوں نے بلوچستان کا خیبرپختونخوا اور پنجاب سے بارڈر ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے، ٹریفک کی آمدو رفت معطل ہوگئی، لورالائی ٹو پنجاب اور لورالائی ٹو کوئٹہ مرکزی ہائی وے مکمل طور پر بند کردی گئی، مظاہرین کا کہنا تھا کہ جب تک عمران خان کو رہا نہیں کیا جاتا شاہراہیں بند ہی رہیں گی
Load/Hide Comments


