قلات ریاست نے رضاکارانہ طور پر پاکستان میں شمولیت اختیار کی، ظہور بلیدی

کوئٹہ(یو این اے )صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ ظہور بلیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ تاریخ واضح ہے اور اسے غلط بیانی یا گمراہ کن بیانیوں کے ذریعے تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ سابق خان قلات مرزا احمد یار خان کی خود نوشت کے مطابق، 1947-48 کے دوران قلات ریاست، مکران، خاران اور لسبیلہ کے پرنس اسٹیٹس نے برطانوی تقسیم کے منصوبے کے تحت رضاکارانہ طور پر پاکستان میں شمولیت اختیار کی۔ ظہور بلیدی نے کہا ہے کہ عوام تاریخی حقائق کو سمجھیں اور کسی بھی غیر مستند روایت پر بھروسہ نہ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے