پولینڈ کے وزیراعظم کی اپنے شہریوں کو فوری طور پر ایران چھوڑنے کی ہدایت، شاید پھر انخلا کا موقع نہ ملے، ڈونلڈ ٹسک

وارسا (مانیٹرنگ ڈ یسک) پولینڈ کے وزیر اعظم ڈونلڈ ٹسک نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر ایران چھوڑنے کی ہدایت کردی۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹسک نے خبردار کیا ہے کہ خطے میں جنگ کے خدشے کے باعث ممکن ہے کہ چند گھنٹوں بعد انخلا ممکن نہ بھی رہ سکے۔ وزیر اعظم ٹسک نے جمعرات کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ پولینڈ کے شہری فوراً ایران سے نکل جائیں اور کسی بھی صورت میں اس ملک کا سفر نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ’براہِ کرم فوری طور پر ایران چھوڑ دیں اور کسی بھی حالت میں اس ملک کا رخ نہ کریں‘۔ پولینڈ کی حکومت کی جانب سے یہ انتباہ ایسے وقت میں جاری کیا گیا ہے جب خطے میں کشیدگی میں اضافے اور ممکنہ عسکری تصادم کے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے