پی بی 36 قلات کے 7 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ 10 مارچ کو ہوگی، الیکشن کمیشن

کوئٹہ (انتخاب نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی -36 قلات کے 7 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کے لیے تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ الیکشن قبل ازیں حکومت بلوچستان کی درخواست پر امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر مو¿خر کئے گئے تھے۔ اس سلسلے میں جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مذکورہ 7 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ 10 مارچ 2026 کو منعقد ہوگی۔ پولنگ کا عمل صبح 8:00 بجے سے شام 5:00 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا۔ اس بابت، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر، ریٹرننگ آفیسر اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر بھی تعینات کر دیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے