مکہ معاہدہ بڑا واضح ہے، یہ محض تین ملکوں تک محدود نہیں ایک ملک پر حملہ سب پر حملہ تصور کیا جائیگا، ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسن اندرابی نے صحافیوں کو ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مکہ معاہدہ بڑا واضح ہے کہ ایک ملک پر حملہ سب پر حملہ تصور ہوگا۔ 7 اگست کو ہونے والا مکہ سمٹ اہمیت کا حامل رہا، پاکستان نے مکہ معاہدے کے لیے اہم ترین کردار ادا کیا، مکہ معاہدہ تینوں ممالک کے برادرانہ تعلقات میں اہم پیشرفت ہے۔ مکہ معاہدہ خالصتا دفاعی نوعیت کا ہے، معاہدہ علاقائی امن و استحکام کے لیے تینوں ممالک کے عزم کا عکاس ہے، مکہ معاہدے پر خطے اور اس سے باہر اجتماعی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی، مکہ معاہدہ امن و سلامتی کے حوالے سے محض 3 ممالک تک محدود نہیں ہے۔ مکہ معاہدہ دفاعی نوعیت کا ہے جس کامقصد امن وسلامتی ہے، مکہ معاہدہ بڑا واضح ہے کہ ایک ملک پر حملہ سب پر حملہ تصور ہوگا۔ پاکستان خطے میں امن کے حوالے سے پرامید ہے اور مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع کے حل کے لیے پرخلوص کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے، کشیدگی اور تناو¿ میں اضافے کے بعد فریقین نے بات چیت بھی کی ہے۔ اسلام آباد ایم او یو کے حوالے سے پاکستان کی پوزیشن واضح ہے، ہم پاکستان سے متعلق مثبت بیان پر ایرانی صدر کے مشکور ہیں۔ہم امریکا سعودی عرب سول جوہری ڈیل کو دیکھ رہے ہیں، سعودی عرب کے سول جوہری توانائی کے حق کا احترام اور حمایت کرتے ہیں، اس حوالے سے تفصیلی بیان ڈیل کی مکمل تفصیل سامنے آنےکےبعد جاری کریں گے۔


