تفتان میں ایل پی جی ٹینکر میں دھماکہ، دو افراد جاں بحق متعدد زخمی، بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہوا، ایس پی چاغی

چاغی (ویب ڈیسک) بلوچستان کے ضلع چاغی کے ایران سے ملحقہ سرحدی شہر تفتان میں ایل پی جی ٹینکر میں آگ لگنے کے باعث کم از کم دو افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہوا ہے۔ ایل پی جی ٹینکر میں آگ گزشتہ شب لگی تھی جو بعد میں ایک بڑے حصے پر پھیل گئی تھی۔ ایس پی چاغی محمد علی نے بتایا کہ تفتان میں واقعہ ایل پی جی پلانٹ پر ایک ٹینکر کھڑا تھا جس میں آگ لگی۔ انھوں نے بتایا کہ کچھ دیر بعد ٹینکر میں زوردار دھماکہ ہوا جس سے آگ ایک بڑے حصے پر پھیل گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ آگ سے دو افراد جاں بحق ہوئے جبکہ دو زخمی ہیں، اسسٹنٹ کمشنر تفتان بھی آگ کی تپش کی زد میں آگئے لیکن ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ایس پی چاغی نے بتایا کہ آگ پر قابو پالیا گیا ہے تاہم اس کے ملبے سے دھواں ابھی تک اٹھ رہا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے