کراچی، عمارت میں گیس لیکیج کے باعث دھماکے میں 16 افراد جاں بحق، متعدد زخمی، عمارت زمین بوس ہوگئی، ریسکیو ذرائع

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی میں گیس لیکج کے باعث عمارت میں ہونے والے دھماکے سے ہلاکتوں کی تعداد 16 ہوگئی۔ پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے سولجر بازار میں صبح 4 بجے کے قریب عمارت میں گیس لیکج کے باعث دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں عمارت کا کچھ حصہ گرگیا، حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے علاقے کوگھیرے میں لےکر سیکورٹی سخت کردی اور ریسکیو اداروں نے سرچ آپریشن شروع کردیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ عمارت تین منزلہ ہے اور ہرفلور پر ایک کمرہ قائم ہے، تنگ گلیوں کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور اب تک 16 لا شیں نکالی جاچکی ہیں جن میں 4 بچے اور 6 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ 12سے زائد زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔.

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے