پنجگور، مسلح حملے میں 6 افراد جاں بحق، 2 گاڑیاں نذر آتش کردیں، پولیس ذرائع

پنجگور (نامہ نگار) پنجگور کے علاقے دستک میں مسلح افراد کے حملے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے، پولیس کے مطابق مسلح افراد نے دو گاڑیوں کو بھی نذرآتش کردیا، پولیس کی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں، فوری طور پر حملے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی اس سلسلے میں مزید تفصیلات آنا باقی ہیں، پنجگور کے سرحدی علاقے دستک میں مسلح افراد کے ایک حملے میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے ولیس کے مطابق یہ واقعہ پنجگور سے 60 کلو میٹر دور چیدگی دستک کے علاقے میں پیش آیا ہے جہاں نامعلوم افراد کے ایک مسلح حملے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے اور دو گاڑیاں بھی نذرآتش کردی گئیں پولیس کے مطابق واقعہ کے بعد مسلح حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جنکی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کی جارہی ہے جاں بحق افراد میں سے دو افراد کی شناخت داود ولد عوض جان سالم ولد حاجی فیض محمد کے ناموں سے ہوئی ہے جو سرحدی گاﺅں نکر کے رہائشی ہیں آخری اطلاع آنے تک باقی 4 افراد کے نام معلوم نہ ہوسکے

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے