افغانستان کو بتا دیا تھا کہ دہشت گرد اور پاکستان میں کسی ایک کا انتخاب کرلیں، رانا ثنااللہ

ویب ڈیسک :وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ افغانستان کوبتادیا تھا کہ دہشت گرد اورپاکستان میں کسی ایک کا انتخاب کرلیں، افغانستان کو بات سمجھ نہیں آئی تو ردعمل دیا گیا۔سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی پرجوپالیسی آج اپنائی گئی ہے اسے پہلے اپنانا چاہیے تھا، اگرچند سال قبل یہ پالیسی اپنائی جاتی تو دہشت گردی کا نام ونشان نہ رہتا، وزیراعظم پاکستان نے 4 ماہ قبل افغانستان کو پیغام دیا تھا، افغانستان کوبتادیا تھا کہ دہشت گرد اورپاکستان میں کسی ایک کا انتخاب کرلیں، افغانستان کو بات سمجھ نہیں آئی تو رسپانس دیا گیا۔رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ جب جب دہشت گرد افغانستان سے پاکستان پرحملے کریں گے ردعمل دیا جائے گا، ہم بانی پی ٹی آئی اور ان کی پارٹی کوکہتے ہیں کہ آپ ریاست کے ساتھ کھڑے ہوں، ہم انہیں کہتے ہیں دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کوبھرپورسپورٹ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں