کوہاٹ میں گشتی موبائل پر حملہ، ڈی ایس پی سمیت 6 اہلکار اور ایک شہری شہید ہوگیا، پولیس حکام

پشاور (ویب ڈیسک) کوہاٹ کے نواحی علاقے میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے ڈی ایس پی سمیت 6 اہلکار اور ایک شہری شہید ہوگیا۔ ڈی پی او کے مطابق منگل کے روز کوہاٹ کے نواحی علاقے شکردرہ روڈ پر پولیس موبائل پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں متعدد اہلکار زخمی ہوئے۔ ڈی پی او نے بعد ازاں تصدیق کی کہ پولیس موبائل پر دہشتگرد حملے میں ڈی ایس پی واحد محمود سمیت 3 اہلکار شہید ہوگئے جب کہ 4 اہلکار زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ بعدازاں دوران علاج مزید 2 اہلکار شہید ہوگئے جس کے بعد دہشتگرد حملے میں شہید ہونے والے سکیورٹی اہلکاروں کی تعداد 6 ہوگئی جن میں ایک ڈی ایس پی بھی شامل ہے۔ ایم ایس کے مطابق دہشتگروں کے حملے میں مجموعی طور پر 7 افراد شہید ہوئے جن میں ایک راہگیر بھی شامل ہے جب کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتال میں 3 پولیس اہلکار اور ایک زخمی شہری زیرعلاج ہے۔ پولیس حکام کے مطابق دہشتگردوں نے حملے کے بعد پولیس موبائل کو بھی آگ لگا دی فرار ہوگئے جبکہ پولیس کی بھاری نفری موقع علاقے میں طلب کر لی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے