پاکستان اور انڈیا کے تنازع پر میں مداخلت نہ کرتا تو تین کروڑ پچاس لاکھ لوگ مر چکے ہوتے، ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سٹیٹ آف دی یونین سے خطاب میں ایک بار پھر پاک انڈیا کے مابین مئی کے تنازع پر بیان دیا ہے۔ امریکی پارلیمنٹ (کانگریس) سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان ایٹمی جنگ چھڑ جاتی، وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا کہ اگر میں مداخلت نہ کرتا تو تین کروڑ پچاس لاکھ لوگ مارے جاتے۔ اپنے خطاب کے دوران ٹرمپ نے دوسرے ممالک میں تنازعات کا بھی ذکر کیا اور دعویٰ کیا کہ انھوں نے اپنے عہدے کے پہلے 10 مہینوں میں ’آٹھ جنگیں‘ ختم کیں
Load/Hide Comments


