بلیدہ میناز میں نہتے خواتین و بچوں پر دہشت گردوں کا حملہ بلوچی و اسلامی روایات کے منافی ہے، ظہور بلیدی

ویب ڈیسک : صوبائی وزیر ظہو ربلیدی نے اپنے ایکس پر ایک جاری بیان میں کہا ہے کہ بلیدہ میناز میں ایک گھر پر مسلح افراد کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں جس میں ایک ہی خاندان کی خواتین سمیت 6 افرادجاں بحق اور بچوں سمیت کئی افراد زخمی ہوئے نہتے خواتین و بچوں پر دہشت گردوں کا حملہ بلوچی و اسلامی روایات کے منافی اور ناقابلِ برداشت ہے انہوں نے مزید کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہیں اور اس بزدلانہ واقعے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے