سوراب میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر بم دھماکہ، ایک اہلکار شہید، پولیس ذرائع

سوراب (ویب ڈیسک) سوراب کوئٹہ کراچی شاہراہ پر الحرمین ہوٹل کے قریب پولیس کی بکتر بند گاڑی کو نشانہ بنانے والے دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا، شہید ہونے والے اہلکار کی شناخت خلیل احمد کے نام سے ہوئی ہے جن کا تعلق سوراب سے بتایا جاتا ہے اہلکار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کی آواز شہر میں دور دور تک سنائی دی جس کے باعث آس پاس کی متعدد دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کے فوری بعد پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے دھماکے کی نوعیت کا تعین کرنے کے لیے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کوئٹہ کراچی شاہراہ کو عارضی طور پر ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے