مستونگ کو کوئٹہ میں شامل کرنا بڑی سازش معلوم ہوتی ہے، حکومت فیصلے پر نظرثانی کرکے کشیدگی کا خاتمہ کرے، غفور حیدری
کوئٹہ (ویب ڈیسک) ضلع مستونگ کو قلات ڈویژن سے خارج کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے جمعیت علماءاسلام کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ ضلع مستونگ کا قلات ڈویژن سے اخراج ناقابل قبول ہے، مستونگ ریاست قلات کا اہم شہر رہا ہے جہاں خان آف قلات کا قلعہ موجود ہے، ان کی تعمیر کردہ مساجد اور مدارس آج بھی موجود ہیں، قلات اور مستونگ ماضی میں جڑواں شہر رہے ہیں، مستونگ کو قلات ڈویژن سے نکال کر کوئٹہ میں شامل کرنا ایک بڑی سازش معلوم ہوتی ہے، عجیب بات ہے کہ اتنا بڑا فیصلہ کرتے وقت نہ قومی اسمبلی کے رکن کو اور نہ ہی صوبائی اسمبلی کے رکن کو اعتماد میں لیا جاتا ہے۔ نہ ہی ضلع کے عوام کی رائے لی جاتی ہے، عید کے بعد تمام جماعتوں اور اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد سخت ردعمل دیا جائے گا، بہتر یہی ہے کہ صوبائی حکومت اور انتظامیہ بعد از خرابی بسیار یہ فیصلہ واپس لے، حکومت اور انتظامیہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کرکے کشیدگی کا خاتمہ کرے


