معلومات کی فراہمی سے عوام کا اعتماد بحال ہونے کے ساتھ شفافیت اور احتساب کے عمل کو تقویت ملتی ہے، ڈی جی پبلک ریلیشنز بلوچستان
ڈائرکٹر جنرل پبلک ریلیشنز بلوچستان عسکر خان کی زیر صدرات ڈویڑنل اور ضلعی افسران کی ہفتہ وار کارکردگی کا جائزہ لینے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈائریکٹر پبلیسٹی سعید احمد شاہوانی اور انچارج ڈیجیٹل لیب وہاج سلیمان بھی موجود تھے اجلاس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی خصوصی احکامات کی روشنی میں صوبائی سطح پر جاری ترقیاتی منصوبوں اور بلخصوص راشن پیکج اور پرایس کنٹرول کمیٹی اور دیگر اقدامات اور عوامی فلاحی پروگراموں کی تشہیر و آگاہی سے متعلق امور اور ضلعی افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اس موقع پر ضلعی سطح پر سرکاری پالیسیوں اور ترقیاتی اسکیموں کو مو¿ثر انداز میں اجاگر کرنے کے لیے میڈیا حکمت عملی، عوامی رابطہ کاری اور معلومات کی بروقت ترسیل پر زور دیا گیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل عسکر خان نے تمام ضلعی افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ اطلاعات کا بنیادی مقصد وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی جانب سے شروع کیے گیے اقدامات جن میں خصوصی طور پر راشن پیکج اور پرایس کنٹرول کمیٹی، کے اقدامات کی بہتر اور موثر انداز میں تشہیر ےوہ ان منصوبوں اور عوامی فلاحی اقدامات سے متعلق ویڈیوز بھی بنا کر جاری کریں تاکہ حکومت کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کو مو¿ثر انداز میں عوام تک پہنچایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ درست اور مثبت معلومات کی فراہمی سے نہ صرف عوام کا اعتماد بحال ہوتا ہے بلکہ شفافیت اور احتساب کے عمل کو بھی تقویت ملتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر ماہ آفیسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا اور آن کی رپورٹ اعلی حکام کو پیش کی جاے گی.


