پاکستانی فضائی حملوں کے ردعمل میں افغانستان نے جوابی حملے کا آغاز کردیا، ترجمان افغان طالبان

ویب ڈیسک : افغان میڈیا کے مطا بق افغانستان میں گزشتہ ہفتے پاکستان کے فضائی حملوں کے جواب میں افغانستان نے جوابی حملے کا باقاعدہ آغا ز کر دیا ہے افغا میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ خوست ، ننگرہار، نورستان اور سرحد کے مختلف مقامات پرافغان اور پاکستانی فورسز کے درمیان شدید جھڑپوں کی اطلاعات ہیں

افغان طالبان کے ترجمان ذبیع اللہ مجاہد ںے بھی جوابی حملوں کی آغاز کی تصدیق کر دی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ سرحدی علاقوں میں پاکستان کے متعدد چیک پوسٹوں پر طالبان فورسز نے قبضہ کرلیا ہے

تاہم ان دعوؤں سے متعلق پاکستان کی حکام کی جانب سے اب تک کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں