پاکستان کی کسی بھی چوکی پر قبضہ یا نقصان نہیں ہوا، ترجمان وزیراعظم
ویب ڈیسک: وزیراعظم کے ترجمان برائے فارن میڈیا مشرف زیدی نے کہا ہے کہ الحمدللہ کسی بھی پاکستانی چوکی پر قبضہ یا نقصان نہیں ہوا، پاکستان کو نقصان سے متعلق دعوے افغانستان میں موجود بھارتی پراکسیزکا پروپیگنڈا ہیں۔مشرف زیدی نے سوشل میڈیا بیان جاری کرتے ہوئے بتایاکہ بلااشتعال افغان طالبان جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مو¿ثر کارروائی کی جارہی ہے، سرحد پار بھاری نقصان پہنچایا گیا۔انہوں نے کہا کہ کسی پاکستانی فوجی کی شہادت یا گرفتاری نہیں ہوئی، پاکستان کو نقصان سے متعلق دعوے افغانستان میں موجود بھارتی پراکسیزکا پروپیگنڈا ہیں۔مشرف زیدی نے کہا کہ ان شاءاللہ پاکستان کے خلاف ہر جارحیت کا فوری اور مو¿ثر جواب دیا جائے گا۔
Load/Hide Comments


