کوئٹہ میں افغان باشندوں کیخلاف کریک ڈاﺅن، غیر قانونی مقیم افراد کی گرفتاریوں کا سلسلہ شروع
کوئٹہ (ویب ڈیسک) پاکستان اور افغانستان کے درمیان مسلح جھڑپوں کے بعد افغان باشندوں کیخلاف کریک ڈاﺅن، ملک بھر سمیت کوئٹہ میں بھی افغان شہریوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے، اس حوالے سے حکام بالا کی ہدایت پر پولیس کی جانب سے جگہ جگہ ناکہ بندی اور شناختی کارڈز کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے، یہ کارروائیاں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی نشاندہی کے لیے کی جا رہی ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق بغیر قانونی دستاویزات کے رہائش پذیر افراد کی مکمل اسکریننگ کی جا رہی ہے۔ تصدیق کے بعد ایسے افراد کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کے تحت ڈیپورٹ کیا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات قانون کی عملداری اور سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔
Load/Hide Comments


